آرگینک زراعت ماحول کی بہتری میں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے، نجم مزاری
لاہور(آئی این پی)آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا ہے کہ زراعت میں کیمیکلز اور مصنوعی کھادوں کے استعمال کے حوالے سے واضح پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق آرگینک خوراک روایتی خوراک کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے جبکہ آرگینک زراعت ماحول کی بہتری میں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔