لاکھوں کے ڈاکے ،3موٹرسائیکل اور2گاڑیاں چوری
لوہاری گیٹ ،گڑھی شاہو ،مصطفی ٹاؤن ،نصیر آباد،مناواں میں ڈکیتی کی وارداتیں ریس کورس ،شادباغ ،سندر،نولکھا ، ٹاؤن شپ میں چور کام دکھا کر بھاگ نکلے
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، 3موٹر سائیکلوں اور2 گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔بتایاگیاہے کہ ڈاکوؤں نے لوہاری گیٹ میں کلیم سے 4لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں کاشف سے 4لاکھ 30ہزارروپے اور موبائل فون،مصطفی ٹاؤن میں امتیاز سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون،نصیر أٓباد میں عابد سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون جبکہ مناواں میں غفور سے 3لاکھ روپے ، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا ۔چورریس کورس اور شادباغ سے گاڑیاں جبکہ سندر ،نولکھا اور ٹاؤن شپ سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے رفو چکر ہوگئے ۔