چوہنگ :وین کھمبے سے ٹکرا گئی،2 افراد جاں بحق ، 8زخمی

چوہنگ :وین کھمبے سے ٹکرا گئی،2 افراد جاں بحق ، 8زخمی

حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، ریاض اور شفیق موقع پر دم توڑ گئے

لاہور(کرائم رپورٹر،اے پی پی)چوہنگ میں تیز رفتار وین بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی،2 افراد جاں بحق ، 8زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے ملتان روڈ پر  تیز رفتار ی کے باعث وین بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 52 سالہ ریاض اور 42سالہ شفیق موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ، پولیس نے لاشیں ضروری قانونی کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر کے لواحقین کو اطلاع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں