اسٹاک مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا خدشہ
کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک مارکیٹ سے متعلق مالیاتی اداروں نے اپنی ریسرجچ رپورٹ جاری کر دی جس میں خبردار کیا گیا کہ۔۔۔
مشرقِ وسطیٰ میں جنگی صورتحال ٹھنڈی ہونے تک مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق عالمی جغرافیائی و سیاسی غیر یقینی صورتحال نے سرمایہ کاروں کے رسک سینٹیمنٹ کو منفی طور پر متاثر کیا ہے جس کا براہِ راست اثر اسٹاک مارکیٹ پر دیکھا جا رہا ہے ۔ہنڈرڈ انڈیکس 23 جنوری 2026کوریکارڈ کی گئی بلندترین سطح کے اختتام کے مقابلے میں اب تک تقریباً 19 فیصد نیچے آ چکا ہے جو مارکیٹ میںغیر یقینی کیفیت کی واضح عکاسی کرتا ہے ،تاہم رپورٹ میں اس امر کی نشاندہی بھی کی گئی ہے کہ پاکستان کی حالیہ معاشی اصلاحات کے نتیجے میں زرمبادلہ ذخائر میں ایک مناسب بفر پیدا ہو چکا ہے جو بیرونی جھٹکوں کو جزوی طور پر جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔