مشرقِ وسطیٰ کشیدگی ، شپنگ لائنز کی کارگو بکنگ معطل

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی ، شپنگ لائنز کی کارگو بکنگ معطل

کراچی(بزنس رپورٹر)مشرقِ وسطیٰ، بحیرہ احمر اور مشرقی بحیرہ روم میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی سمندری تجارت شدید دباؤ کا شکار ہونے لگی ہے اور بڑی انٹرنیشنل شپنگ لائنز نے نئی ایڈوائزریز جاری کرتے ہوئے خطے کے لیے کارگو کی نئی بکنگ عارضی طور پر معطل کر دی ہے ۔

صنعتی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر نہ صرف بکنگ روکی گئی بلکہ جہازوں کی نقل و حرکت بھی نمایاں حد تک کم کر دی گئی ہے جس سے پاکستان سمیت خطے کے ممالک کی درآمدات و برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ بین الاقوامی شپنگ کمپنیوں نے بحیرہ احمر اور مشرقی بحیرہ روم کی بندرگاہوں کیلئے تمام نئی بکنگ روک دی ہے جبکہ یو اے ای، سعودی عرب، بحرین، عراق، کویت، عمان اور قطر کی بندرگاہوں سے کارگو لوڈنگ بھی معطل کردی گئی  ۔خلیج فارس کی غیر یقینی صورتحال کے باعث کراچی میں قائم ٹرمینلز سے بھی برآمدی کارگو کی لوڈنگ روک دی ۔ کراچی پورٹ پرکے جی ٹی ایل اور کیو آئی سی ٹی پر فی الوقت صرف درآمدی کارگو کی ڈسچارجنگ کی جارہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں