مرکنٹائل ایکسچینج میں23ارب روپے سے زائد کے سودے
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری حجم 37,318 لاٹس رہا جبکہ کل مالیت 23.955 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔
سب سے زیادہ کاروبار سی او ٹی ایس (7.570 ارب روپے ) میں ہوا، اس کے بعد گولڈ (5.828 ارب روپے )، این ایس ڈی کیو 100 (3.591 ارب روپے )، کروڈ آئل (3.393 ارب روپے )، جاپان ایکوٹی 225 (970.230 ملین روپے )، پلاٹینم (832.627 ملین روپے )، ایس اینڈ پی 500 (568.917 ملین روپے )، برینٹ (442.816 ملین روپے )، ڈی جے (424.052 ملین روپے )، کاپر (102.375 ملین روپے )، نیچرل گیس (88.667 ملین روپے )، گندم (49.269 ملین روپے )، ایلومینم (42.244 ملین روپے )، سویابین (32.660 ملین روپے ) اور کارن (18.800 ملین روپے ) شامل رہے ۔زرعی اجناس میں مجموعی طور پر 11 لاٹس کا کاروبار ہوا ۔