فلائی جناح نے کراچی سے 3 نئے روٹس کا آغاز کر دیا
نئی پروازیں کراچی کو ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ سے جوڑتی ہیں ،ترجمان
کراچی(بزنس ڈیسک)فلائی جناح نے کراچی سے 3 نئے اندرونِ ملک روٹس کے آغاز کا اعلان کردیا ۔ نئی پروازیں کراچی کو ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ سے جوڑتی ہیں جو تین بڑے تجارتی مراکز ہیں اور فلائی جناح کو پاکستان کی واحد ائرلائن بنا دیتی ہیں جو کراچی سے ان تینوں شہروں کیلئے براہِ راست پروازیں فراہم کرتی ہے ۔ترجمان فلائی جناح کے مطابق ہمارا بڑھتا ہوا اندرونِ ملک نیٹ ورک اس بات کا مظہر ہے کہ ہم پاکستان کے اہم شہروں کو آسان اور سستے فضائی سفر کے ذریعے جوڑنے کیلئے پرعزم ہیں۔ ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ کو ہمارے کراچی نیٹ ورک میں شامل کر کے ہم اپنے مسافروں کو زیادہ انتخاب اور سہولت فراہم کر رہے ہیں۔نئے روٹس کے ساتھ فلائی جناح نے دو مزید ایئربس A320 طیارے شامل کیے ہیں جس سے بیڑا آٹھ طیاروں تک بڑھ گیا اور تمام پروازوں میں مسافروں کو زیادہ آرام اور بے رکاوٹ سفر کی سہولت فراہم کی جاتی ہے ۔