پی سی ڈی ایم اے وفد کی کوٹرا حکام سے اہم ملاقات
کیمیکلز چیپٹر 28 تا 32 کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کرینگے، سلیم ولی محمد
کراچی(بزنس ڈیسک)کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین سلیم ولی محمد کی سربراہی میں وفد نے کوریا کے قونصل جنرل یائی سنگ ہو اور کوریا ٹریڈ انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسی (کوٹرا) کے ڈائریکٹر جنرل ہوانگ سنگ وون سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تجارت کے فروغ، اکنامک پارٹنرشپ ایگریمنٹ (ای پی اے )پر پیش رفت اور صنعتی شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد میں وائس چیئرمین شارق فیروز، کنوینر ڈپلومیٹک کمیٹی ناصرالدین فتح ، سینئر ممبر پرویز ولی ، ایگزیکٹیو کمیٹی ممبرز سلیم نینی، یحیی ارشد، احمد جہانگیر، کامران ریاض بھرارا اور ارشد عثمان شامل تھے ۔ چیئرمین پی سی ڈی ایم اے سلیم ولی محمد نے کورین حکام کو یقین دلایا کہ کیمیکلز چیپٹر28 تا 32 کے حوالے سے ایسوسی ایشن ہر ممکن تعاون کرے گی تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ ہوسکے۔