تنخواہ دار طبقے سے ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی میں 54 فیصد اضافہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)تنخواہ دار طبقے سے حاصل ہونے والے ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی میں مالی سال 25-2024 کی پہلی ششماہی کے دوران 54.7 فیصد کا غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق تنخواہ دار طبقے نے مالی سال 25-2024 کی دوسری ششماہی کے دوران (انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 149 کے تحت) 214.2 ارب روپے ٹیکس جمع کرایا۔ ایف بی آر نے پیر کو چھ ماہ کی تاخیر کے بعد اپنی ششماہی رپورٹ جاری کی۔