سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 1.47 فیصد اضافہ ریکارڈ

سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 1.47 فیصد اضافہ ریکارڈ

دسمبر میں سیمنٹ کی کل فروخت 4.347 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی،ایسوسی ایشن

کراچی(بزنس رپورٹر)دسمبر 2025 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 1.47 فیصد معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔دسمبر 2025 میں سیمنٹ کی کل فروخت 4.347 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں 4.284 ملین ٹن تھی۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق دسمبر 2025 کے دوران مقامی منڈی میں سیمنٹ کی فروخت 3.725 ملین ٹن رہی جو دسمبر 2024 میں 3.5 ملین ٹن تھی، یوں 6.42 فیصد اضافہ ہواتاہم برآمدی فروخت میں کمی کا سلسلہ جاری رہا اور دسمبر 2025 میں 20.66 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب برآمدی حجم دسمبر 2024 کے 783,550 ٹن سے کم ہو کر دسمبر 2025 میں 621,685 ٹن رہ گیا ۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن  کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران یعنی جولائی تا دسمبر 2025 سیمنٹ کی مجموعی فروخت مقامی اور برآمدی 25.783 ملین ٹن رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں