اسٹیٹ بینک کا ویمن انٹرپرینیورشپ فنانس کوڈ کا باقاعدہ آغاز

اسٹیٹ بینک کا ویمن انٹرپرینیورشپ فنانس کوڈ کا باقاعدہ آغاز

پائیدار ترقی خواتین کی معاشی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں ،نائب گورنر سلیم اللہ

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے ویمن انٹرپرینیورشپ فنانس کوڈ کے عملی نفاذ کا باقاعدہ آغاز کردیا ۔ویمن انٹرپرینیورشپ فنانس کوڈ کی افتتاحی مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے نائب گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کہا کہ خواتین کاروباری افراد کو معاشی دھارے میں مکمل طور پر شامل کیے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں۔ اسٹیٹ بینک ایسے راستے تعمیر کر رہا ہے جن کے ذریعے خواتین کاروباری افراد نہ صرف قومی معیشت میں بھرپور حصہ لے سکیں بلکہ ملک کی اقتصادی ترقی میں مؤثر کردار بھی ادا کریں ۔ نائب گورنر نے واضح کیا کہ اسٹیٹ بینک کے اسٹریٹجک پلان 2028 میں خواتین کی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور انہیں مالی سہولتوں تک رسائی فراہم کرنا مرکزی ہدف ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بینکنگ آن ایکوالٹی پالیسی اور مختلف ڈیجیٹل اقدامات کے باعث خواتین کی مالی شمولیت میں بہتری آئی ہے ، تاہم اس کے باوجود کئی ساختی رکاوٹیں اب بھی موجود ہیں جو خواتین کاروباری افراد کو رسمی بینکاری نظام اور قرضوں تک رسائی سے محروم رکھتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں