چین کو برآمدات میں اضافہ، حجم 2.84 ارب ڈالرریکارڈ

چین کو برآمدات میں اضافہ، حجم 2.84 ارب ڈالرریکارڈ

بیجنگ(این این آئی)پاکستان کی چین کو برآمدات سال 2025 کے دوران 1.07 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 2024 میں 2.81 ارب ڈالر کے مقابلے میں بڑھ کر 2.84 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمزکے مطابق یہ معمولی اضافہ عالمی معاشی دباؤ کے باوجود دوطرفہ تجارت کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے ۔ اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ سال کے دوسرے نصف میں برآمدات کی رفتار میں بہتری دیکھنے میں آئی۔ جنوری 2025 میں برآمدات 204.94 ملین ڈالر رہیں جبکہ فروری میں نمایاں اضافہ ہوا اور یہ 238.94 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو فروری 2024 کے 167.44 ملین ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 43 فیصد زیادہ ہیں۔رپورٹ کے مطابق سال کے اختتام پر برآمدات میں مضبوط تیزی دیکھی گئی ۔ نومبر میں برآمدات 303.01 ملین ڈالر رہیں جبکہ دسمبر میں یہ سال کی بلند ترین سطح 336.45 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں