بجلی پیدا کرنیوالی مشینری کی درآمدات میں 2.32فیصد اضافہ

بجلی پیدا کرنیوالی مشینری کی درآمدات میں 2.32فیصد اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں دسمبر 2025 میں 2.32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 88 ملین ڈالر تک بڑھ گئی جبکہ دسمبر 2024 کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدا ت کا حجم 86 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح دسمبر 2024 کے مقابلے میں دسمبر 2025 کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی قومی درآمدات میں 2 ملین ڈالر یعنی 2.32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 6ماہ میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے ملک کو 462 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 460 ملین ڈالر تھا۔ دسمبر میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات کا حجم 88 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر 2024 کے 98 ملین ڈالر کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے ۔ اسی طرح پہلی ششماہی میں سفری خدمات کی برآمدات کا حجم 429 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں