صنعتی علاقوں میں پانی بحران،کروڑوں ڈالرز کے آرڈرز خطرے میں

صنعتی علاقوں میں پانی بحران،کروڑوں ڈالرز کے آرڈرز خطرے میں

کراچی(رپورٹ :حمزہ گیلانی)شہر کے کئی صنعتی علاقوں میں پانی کی فراہمی ایک بار پھر شدید بحران کا شکار ہوگئی ۔

سائٹ کے بعد کورنگی ٹریڈنگ زون کی فیکٹریوں کو بھی پانی کی سپلائی معطل ہونے سے پیداواری سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں جبکہ برآمدی آرڈرز کی بروقت تکمیل پر سنگین سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔ سائٹ سمیت کاٹی اوفباٹی کے صدور کے مطابق گزشتہ چار روز سے پانی کی ترسیل بند ہے جس کے باعث کئی فیکٹریاں مکمل یا جزوی طور پر بند ہوچکی ہیں۔ پانی کے بغیر پیداواری عمل جاری رکھنا ممکن نہیں، نتیجتاً کروڑوں ڈالرز کے ایکسپورٹ آرڈرز تاخیر اور منسوخی کے خطرے سے دوچار ہیں ۔دوسری جانب صدر سائٹ عظیم علوی نے کہا کہ صورتحال کا وفاقی حکومت کو بھی نوٹس لینا چاہیے ۔ادھر صدر کراچی چیمبر کے مطابق وزیراعلیٰ نے صنعتی زونز میں پانی کی ترسیل بحال کرنے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ کل تک سپلائی بحال کردی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں