ترسیلات میں 15 فیصد اضافہ، 3.50 ارب ڈالر موصول
سعودی عرب73.96کروڑڈالرکے ساتھ سرفہرست رہا،اسٹیٹ بینک
کراچی(بزنس رپورٹر)جنوری میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3 ارب 50 کروڑ ڈالر وطن بجھوائے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں بہتری کو ظاہر کرتا ہے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 15.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ روپے کی قدر میں استحکام، رسمی بینکاری چینلز کے استعمال میں اضافہ اور حکومتی اقدامات کے باعث بیرون ملک پاکستانیوں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے ۔رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کی مجموعی صورتحال بھی حوصلہ افزا رہی ،اس عرصے میں ترسیلات زر 11.3 فیصد اضافے کے ساتھ 23 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق سب سے زیادہ رقوم سعودی عرب سے موصول ہوئیں جہاں سے پاکستانیوں نے 73 کروڑ 96 لاکھ ڈالر بھیجے جبکہ متحدہ عرب امارات دوسرے نمبر پر رہا جہاں سے 69 کروڑ 42 لاکھ ڈالر وطن منتقل ہوئے ۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 57 کروڑ 21 لاکھ ڈالر اور امریکا سے 29 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔