تعمیراتی اور کانکنی مشینری کی درآمدات میں 11.48 فیصد اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی)تعمیراتی اور کانکنی مشینری کی درآمدات میں دسمبر 2025 کے دوران 11.48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 16.5 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ دسمبر 2024 میں تعمیراتی اور کانکنی مشینری کی ملکی درآمدات کی مالیت 14.8 ملین ڈالر رہی تھی۔ اس طرح دسمبر 2024 کے مقابلہ میں دسمبر 2025 کے دوران تعمیراتی اور کانکنی کی مشینری کی درآمدات میں 1.7 ملین ڈالر یعنی 11.48 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔