عالمی اثرات مرتب ہونے سے مقامی کاٹن کے بھاؤ گرگئے
مارکیٹ میں خریداروں کی عدم موجودگی، کپڑے کی مانگ میں کمی وجہ قرار
کراچی (این این آئی)گزشتہ ہفتے کے دوران بین الاقوامی کاٹن کے زیر اثر مقامی کاٹن کے بھاؤ میں بھی مندی کا رجحان رہا، مارکیٹ میں خریداروں کی عدم موجودگی ہے ، جس کاٹن یارن اور کپڑے کی مانگ میں کمی ہوئی، حالانکہ رمضان المبارک کی آمد سے پہلے کپڑے کی خریداری میں اضافہ ہوتا ہے لیکن کہا جاتا ہے کہ تاحال مہنگائی اور مالی بحران کے سبب مارکیٹوں میں کھانے پینے اور زندگی کی ضروریات کے علاوہ خریداری کا فقدان ہے ، یارن کی سب سے بڑی منڈی فیصل آباد میں یارن کا بہت ہی کم خریدار ہے ، موصولہ اطلاعات کے مطابق مارکیٹ میں زبردست مالی بحران اور کاروبار بہت ہی کم اور ٹیکسٹائل سیکٹر زبوں حالی کا شکار ہے ، اپٹما کے چیئرمین کامران ارشد کے مطابق ملک میں تقریباً 150 ٹیکسٹائل یونٹس بند ہو چکے ہیں، جبکہ مزید یونٹس بند ہونے کے دہانے پر ہیں جس کی وجہ توانائی کی بلند قیمتیں، بلند شرح سود اور مختلف ٹیکسوں کی بھرمار اور اربوں روپے کا ریفنڈ پھنسا ہوا ہے ، جس سے علاقائی حریفوں سے مقابلہ کرنا مشکل ہوگیا۔ اوپر سے سپر ٹیکس تھوپ دیا گیا، جس سے زبوحالی کا شکار انڈسٹری کو مزید مالی بحران ڈال دیا گیا ہے ۔ایف پی سی سی آئی کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں صنعتیں چلانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوتی جا رہی ہے ۔