ڈالر کی قدر میں کمی،تولہ سونا1300روپے مہنگا
کراچی(بزنس ڈیسک)اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 279.57 روپے پر بند ہوا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 933 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1300 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 16 ہزار 62 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 114 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 42 ہزار439 روپے ہوگئی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 32 روپے کے اضافے سے 8ہزار 46 روپے ہوگئی۔