اسٹاک ایکسچینج :تیزی بحال،انڈیکس 5705پوائنٹس بڑھ گیا

 اسٹاک ایکسچینج :تیزی بحال،انڈیکس 5705پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں 8روزہ مسلسل مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بڑی نوعیت کی تیزی رہی، 100 انڈیکس کی5سطح بحال ہوگئیں۔

تیزی کے سبب 80.67فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 5کھرب 60ارب روپے سے زائدکا اضافہ ہوگیا۔ کاروباری دورانیے میں معمولی نوعیت کی پرافٹ ٹیکنگ سے مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ بھی دیکھا گیا لیکن مثبت اثرات کے باعث کاروبار کے تمام دورانیے میں مارکیٹ گرین زون میں رہی۔دن بھر اسٹاک سرمایہ کاروں نے آئل اینڈ گیس ، کیمیکل اور بینکنگ شعبوں میں خرید و فروخت کی ۔ماہرین نے حکومت کی آئی ایم ایف اہداف میں مثبت پیشرفت ، مالیاتی اداروں کا دوبارہ شیئرز خریداری کرنا اور پاک ایران تعلقات میں بہتری تیزی کی وجہ قرار دی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 5702 پوائنٹس کے اضافے سے 178853 پوائنٹس پر بند ہواَکاروباری حجم 2.56 فیصد کم رہا ۔گزشتہ روز 69کروڑ 76لاکھ 82ہزار 334 حصص کے سودے ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں