ڈالر سستا،چاندی مہنگی،سونے کی قیمت میں استحکام

ڈالر سستا،چاندی مہنگی،سونے کی قیمت میں استحکام

چاندی کی فی تولہ قیمت 270روپے کے اضافے سے 9474ہوگئی

کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالرکی قدرمزید گھٹ گئی ،ادھر عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مستحکم جب کہ چاندی کے نرخ بڑھ گئے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے کی کمی سے 279.47 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 279.50 روپے پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانبعالمی بلین مارکیٹ میں سونا 5 ہزار 178 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5 لاکھ 40 ہزار 562 روپے پر برقرار رہا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 لاکھ 63 ہزار444 روپے پر مستحکم رہی۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 40 ہزار 562 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 270 روپے کے اضافے سے 9 ہزار 474 روپے ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں