نان لسٹڈ کمپنیوں کے شیئرز کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے مالی ریلیف

نان لسٹڈ کمپنیوں کے شیئرز کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے مالی ریلیف

ڈھائی کروڑ تک کیپٹل والی کمپنیوں کی سالانہ فیس معاف کردی گئی،ایس ای سی پی

کراچی (بزنس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے نان لسٹڈ کمپنیوں کے فزیکل شیئرز کو بک انٹری (ڈیجیٹل)فارم میں منتقل کرنے کے عمل کو آسان بناتے ہوئے نمایاں مالی ریلیف کا اعلان کردیا ہے ۔ ریگولیٹر کے مطابق 2 کروڑ 50 لاکھ روپے تک پیڈ اپ کیپٹل رکھنے والی کمپنیوں کیلئے سالانہ فیس ایک سال کیلئے معاف کر دی گئی جبکہ سیکیورٹی ڈپازٹ اور کنورژن فیس بھی پہلے سال کیلئے وصول نہیں کی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق جن کمپنیوں کا پیڈ اپ کیپٹل 2 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد ہے ، انہیں صرف سالانہ فیس ادا کرنا ہوگی، تاہم انہیں بھی دیگر چارجز میں نرمی فراہم کی گئی ہے تاکہ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیز کیا جا سکے ۔ ریگولیٹر نے واضح کیا ہے کہ رضاکارانہ طور پر اپنے شیئرز کو ڈیجیٹل فارمیٹ میں تبدیل کرنے والی کمپنیوں کو بھی فیس میں رعایت دی جائے گی۔ ایس ای سی پی نے نان لسٹڈ کمپنیوں کے فزیکل شیئرز کو بک انٹری فارم میں تبدیل کرنا لازمی قرار دے دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں