اینگرو ہولڈنگز لمیٹڈ نے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا
کراچی(بزنس ڈیسک)اینگرو ہولڈنگز لمیٹڈ نے 31دسمبر 2025کو ختم ہونے والے سال کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ۔۔
2025 میں اینگرو ہولڈنگز کو 107.031 بلین روپے کابعد ازٹیکس مجموعی منافع حاصل ہوا جبکہ شیئر ہولڈرز سے منسوب بعد از ٹیکس منافع 55.633بلین روپے رہا۔ کمپنی کی فی شیئر آمدنی 46.20روپے رہی۔ کمپنی کے منافع میں یہ اضافہ بنیادی طورپر تھر مل انرجی اثاثوں کی واپسی کے باعث ہوا ہے جو 2023اور 2024کے دوران فروخت کیلئے مختص قرارد یے گئے تھے ۔ تھر مل انرجی کے اثاثوں کے اس غیر معمولی اثر کو ہٹا کر شیئر ہولڈرز سے منسوب بعد از ٹیکس مجموعی منافع 29.059بلین روپے رہا۔ انفرادی بنیادوں پر کمپنی کوگزشتہ سال کے 9.854بلین روپے کے مقابلہ میں 253ملین روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا جبکہ کمپنی کی فی شیئرآمدنی گزشتہ سال کے 20.48روپے کے مقابلہ میں 0.21روپے رہی۔