تجارتی سفارت کاری سے برآمدات میں اضافہ ممکن،شاہد عمران
لاہور(اے پی پی)ایف پی سی سی آئی کی علاقائی کمیٹی برائے خوراک کے کنوینر شاہد عمران نے کہا ہے کہ۔۔۔
پاکستان کی برآمدی صلاحیت بڑھانے اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے فعال اور دور اندیش تجارتی سفارت کاری ناگزیر ہو چکی ہے ، موجودہ تیزی سے بدلتے عالمی تجارتی ماحول میں پاکستان کو روایتی طریقوں سے ہٹ کر نئی منڈیوں کی تلاش اور بین الاقوامی روابط کے فروغ پر توجہ دینا ہوگی۔انہوں نے یہ باتیں فوڈ ایکسپورٹرز کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔