پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ برآمدات کو متاثر کریگا ، صدر لاہور چیمبر

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ برآمدات کو متاثر کریگا ، صدر لاہور چیمبر

لاہور (آن لائن )لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل نے پٹرول اورڈیزل کی قیمت میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ۔۔۔

یہ اچانک اضافہ مہنگائی میں اضافہ اور  برآمدات کی مسابقت کو متاثر کرے گا۔ یہ اضافہ یکم مارچ کے پچھلے اضافے کے بعد ہوا جس سے کاروبار اور صارفین پر مزید بوجھ پڑا، حالیہ اضافہ ایران اور امریکہ کے درمیان تنازع اور خلیج ہرمز میں تیل کی ترسیل میں رکاوٹ کی وجہ سے ہوا ہے ،اس کے معیشت پر طویل مدتی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں