ڈالرمزید سستا،تولہ سونا3ہزار700روپے مہنگا

ڈالرمزید سستا،تولہ سونا3ہزار700روپے مہنگا

کراچی(بزنس رپورٹر)انٹربینک میں بدھ کو بھی ڈالر کی قدرمزیدگھٹ گئی،ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 279.35 روپے پر بند ہوا ۔یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 279.36 روپے پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانبعالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 205 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 43 ہزار 262 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 172 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 65 ہزار759 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 6200 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 39 ہزار 562 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 9 ہزار 354 روپے پر مستحکم رہی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں