پی ایس او کے ٹینڈر میں عالمی کمپنیوں کی بھرپور شرکت

پی ایس او کے ٹینڈر میں عالمی کمپنیوں کی بھرپور شرکت

کراچی(بزنس رپورٹر)ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)کے کھلنے والے بین الاقوامی ٹینڈر میں عالمی کمپنیوں کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی ۔

پی ایس او ذرائع کے مطابق موجودہ عالمی صورتحال اور ممکنہ سپلائی خدشات کے پیش نظر پی ایس او نے اپنے فیول اسٹاک کی سطح مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں عملی اقدامات بھی شروع کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل جاری کیے گئے ٹینڈر میں عالمی مارکیٹ میں خریداری کے بڑھتے دباؤ اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث خاطر خواہ بولیاں موصول نہیں ہوسکی تھیں تاہم اس بارٹینڈر میں بین الاقوامی سپلائرز کی نمایاں دلچسپی سامنے آئی ۔موصول ہونے والی بولیوں کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے اور جلد ہی خریداری کے حوالے سے حتمی فیصلے متوقع ہیں۔حکام کے مطابق کمپنی ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل کام کر رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں