اکنامک کرائسس اسٹیمیشن وِنگ قائم کرنے کی تجویز

اکنامک کرائسس اسٹیمیشن وِنگ قائم کرنے کی تجویز

موجودہ صورتحال میں غیر معمولی فیصلے کرنے ہونگے ،ٹیکس ایڈوائزرز

لاہور(آئی این پی) ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ممکنہ معاشی خطرات سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے اکنامک کرائسس اسٹیمیشن وِنگ قائم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں حکومت کو غیر معمولی فیصلہ کرنا ہوں گے ۔ایسوسی ایشن صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت مالیاتی و مالیاتی ہم آہنگی کے مجموعی میکانزم کے تحت ٹریلیٹرل سپیشل کمیٹی قائم کرے جو مجموعی اقتصادی بحران کے تخمینہ اور پالیسی ردعمل کے لیے کام کرے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس بیس کو وسیع کیا جائے ، سرکاری اداروں کے لئے بیل آؤٹ پیکج کا سلسلہ ختم کیاجائے ، نقصان کرنے والے اداروں کی فی الفور نجکاری کی جائے تاکہ عوام کے ٹیکسوں کے اربوں روپے ضائع ہونے سے بچ سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کی صورتحال کی وجہ سے پاکستان کی معیشت شدید مشکلات کا شکار ہے اور آنے والے دنوں میں ان میں مزید اضافہ ہوگا اس لئے حکومت پیشگی اقدامات کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں