بھارت :گیس پٹرول کی قلت ،کئی ریسٹورنٹس بند

بھارت :گیس پٹرول کی قلت ،کئی ریسٹورنٹس بند

کھاد فیکٹریاں اور دیگر کاروباری ادارے اپنی سرگرمیاں روک چکے بھارتی شہری پٹرول کیلئے لمبی قطاروں میں کھڑے رہنے پر مجبور

نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ) ایران جنگ کے باعث بھارت میں گیس اور پٹرول کی قلت اور قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے ۔شہری پٹرول کیلئے قطاروں میں لگنے پر مجبور، رپورٹ کے مطابق بھارت میں گیس کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے ، اس وقت پورے بھارت میں ریسٹورنٹس گیس نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں۔برطانوی جریدہ میں بتایا گیا ہے کہ کھاد کی فیکٹریاں اور گیس پر منحصر دیگر کاروبار اپنی سرگرمیاں روک چکے ہیں۔اس کے علاوہ کئی شہروں میں بھارتی شہری گیس سلنڈر کیلئے لمبی قطاروں میں کھڑے رہنے پر مجبور ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں