مریدکے :کار پر فائرنگ سے 2دوست شدید زخمی

مریدکے :کار پر فائرنگ سے 2دوست شدید زخمی

کسی سے دشمنی ہے نہ جھگڑا ، حملہ آوروں کو نہیں جانتے ، زخمیوں کا بیان

مریدکے (نمائندہ دنیا)مریدکے کے علاقہ تار بازار میں نامعلوم ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے کار سوار 2دوستوں کو شدید زخمی کردیا، جنہیں تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے سے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تھانہ سٹی پولیس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ سٹی کے علاقہ تار بازار میں نامعلوم ملزموں نے ایک کار پر شدید فائرنگ کی، جسکے نتیجے میں کار سوار دو دوست شدید زخمی ہوگئے جبکہ دو نوجوانوں نے بھاگ کر جان بچائی۔ ملزم بھرے بازار میں آزادانہ فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو مریدکے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں زخمیوں نے میڈیا کو بتایا ہماری کسی سے نہ کوئی دشمنی یا جھگڑانہیں ہے اور نہ ہی ہم فائرنگ کرنے والوں کو جانتے ہیں۔ تاہم سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں فیضان اور ریحان خان کو تشویشناک حالت میں میوہسپتال لاہور ہسپتال بھیج کر انکی ابتدائی رپورٹ پر ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔ایک زخمی ریحان خان کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں