سہیلیوں سے ملنے گئی لڑکی مبینہ طور پر اغوا
تلونڈی(نامہ نگار)نمازعید کے بعد سہیلیوں سے ملنے گئینوعمرلڑکی مبینہ طور پر اغوا، پولیس نے مقدمہ درج تفتیش شروع کردی۔
تلونڈی کے محلہ ہاشم پورہ کے رہائشی نور شاہ نے تھانہ کنگن پور میں مقدمہ درج کرایا کہ اس کی 15 سالہ بیٹی بنین زہرہ نمازعید کے بعد سہیلیوں سے ملنے گئی ، واپس نہیں لوٹی۔ اہلخانہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نامعلوم افراد اسے اغوا کر کے لے گئے ہیں۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ مغویہ کی بازیابی کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں۔ ایس ایچ او حافظ ساجد کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں تک جلد پہنچ کر لڑکی کو بازیاب کرا لیا جائے گا۔