فضا علی کی تیسری شادی، سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے
لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ اور میزبان فضا علی نے تیسری شادی کا اعلان کیا تو سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے شروع کردیئے۔
اداکارہ کی پوسٹ کے کمنٹس میں صارفین نے دعویٰ کیا کہ اداکاہ کے تیسرے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور اپنی بیوی اور 4 بچوں کے ہمراہ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں، ایک صارف نے کہا کہ 90 کی دہائی میں جب ان کا ڈرامہ سیریل مہندی پیش کیا گیا تو وہ چھٹی جماعت میں ہوا کرتے تھے اور اب میری عمر 38 برس ہے۔