گھریلو تنازع پر بیوی کو زندہ جلانے کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

گھریلو تنازع پر بیوی کو زندہ  جلانے کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)گھریلو تنازع پر بیوی کو زندہ جلانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق تھانہ مخدوم رشید ملتان کے علاقے میں پڑوسیوں نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر کال کی، کالر نے بتایا کہ ایک شخص اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا تے ہوئے پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کر رہا ہے ،ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی متحرک ٹیم نے فوری فیلڈ پولیس اور ریسکیو 1122کو موقع پر روانہ کیا جس نے خاتون کو فوری تحفظ فراہم اور ہسپتال منتقل کیا۔ملزم کومقدمہ درج کر کے فوری گرفتار کر لیا گیا، مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔ترجمان سیف سٹی نے کہا ظلم و زیادتی کا شکار خواتین ایمرجنسی 15پر کال کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں