ہانیہ عامر کو باکسنگ کی ٹریننگ دے رہا ہوں:عثمان وزیر

 ہانیہ عامر کو باکسنگ کی ٹریننگ دے رہا ہوں:عثمان وزیر

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ڈبلیو بی او ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیرنے کہاہے کہ وہ معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو باکسنگ کی ٹریننگ دے رہے۔

بھارتی حریفوں کو شکست دے کر ہیٹرک مکمل کرنے والے عثمان وزیر نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ ہانیہ عامر ایک بہترین فائٹر ہیں، وہ جلد فائٹ بھی لڑیں گی۔ عثمان وزیر اپنی گفتگو میں حکومت کی جانب سے وعدہ کی گئی ادائیگیاں نہ ملنے کا بھی شکوہ کیا۔دورانِ انٹرویو عثمان وزیر کا بوم بوم شاہد آفریدی سے رابطہ بھی ہوا، جس میں انہوں نے عثمان وزیر کی کارکردگی کو خوب سراہا اور مبارکباد دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں