ہیپاٹائٹس سی کی ایک دوا ای وائرس کاپھیلاؤ روک سکتی
بیجنگ(نیٹ نیوز) نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہیپاٹائٹس سی کے خلاف کلینیکل ٹرائلز میں شامل ایک دوا ہیپاٹائٹس ای وائرس کے پھیلاؤ کو بھی روک سکتی ہے ۔۔
جرمنی کے شہروں بوخم اور ہائیڈل برگ کے ساتھ چینی دارالحکومت بیجنگ کے ماہرین پر مشتمل عالمی تحقیقاتی ٹیم نے ‘بمنفوسبوویر’ نامی مرکب کو دریافت کیا ہے ، جو ہیپاٹائٹس ای وائرس کے خلاف مؤثر ثابت ہوا ہے ۔ یہ مرکب نیوکلیوٹائیڈ/نیوکلیوسائیڈ اینالاگ ادویات کے ذخیرے میں سے منتخب کیا گیا۔ماہرین کے مطابق یہ دوا پہلے ہی ہیپاٹائٹس سی وائرس کے خلاف آزمائش کے مراحل میں ہے ، جس کی وجہ سے امید کی جا رہی ہے کہ اسے نسبتاً کم وقت میں ہیپاٹائٹس ای کے علاج کے طور پر بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے ۔ اگر مزید تحقیق اور آزمائشیں کامیاب رہیں تو یہ لاکھوں مریضوں کی زندگی بچاسکتی۔