موسیقی سے اضطرابی کیفیت میں کمی ممکن:تحقیق

موسیقی سے اضطرابی کیفیت میں کمی ممکن:تحقیق

ٹورنٹو(نیٹ نیوز)حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ صرف 24 منٹ کے لیے موسیقی سننا اضطرابی کیفیت و بے چینی کی علامات کو نمایاں حد تک کم کر سکتا ہے ۔۔۔

تحقیقی مقالہ جرنل پی ایل او ایس مینٹل ہیلتھ میں شائع تحقیق کے مطابق ٹورنٹو میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 144 شرکاء پر تحقیق کی، جن میں درمیانی درجے کی بے چینی و اضطراب تھا۔شرکاء کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا، پہلے گروپ کو 24 منٹ کے لیے پنک نوائس (جسے کنٹرولڈ بارش یا سمندر کی آواز) سنائی گئی، دوسرے کو 12 منٹ کے لیے آڈیٹری بیٹ اسٹیمولیشن (اے بی ایس) موسیقی، تیسرے کو 24 منٹ کے لیے اور چوتھے کو 36 منٹ کے لیے اے بی ایس موسیقی سنائی گئی۔نتائج میں 24 منٹ کا سیشن سب سے زیادہ مؤثر ثابت ہوا، اس نے 36 منٹ کے سیشن سے بہتر کام کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں