میرے شوہر میرے کرش ہیں : ماہرہ خان
لاہور(شوبزڈیسک)نامور اداکارہ ماہرہ خان سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو کے دوران حاضرین میں سے ایک شخص نے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ پورے پاکستان کو آپ پر کرش ہے تو آپکا کرش کون ہے؟۔۔۔
اس پر ماہرہ خان نے جواب دیا کہ ان کے شوہر ان کے کرش ہیں۔ ماہرہ نے مزیدکہا کہ فنکاروں کو ان کے کام کی ریالٹیز ملنی چاہیے ہیں، اداکارہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں عید الاضحیٰ سے زیادہ عید الفطر اچھی لگتی ہے۔