پی ایس ایل:آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے

پی ایس ایل:آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے

’’ہم آگئے ہیں شیروز ‘‘،ڈیوون کونوے اور مارک چیپمین کاایئرپورٹ پرپیغام

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں شرکت کیلئے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے نامور کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے اور مارک چیپمین نے ایئرپورٹ پر پہنچ کر اپنے مداحوں کو اردو زبان میں پیغام دیا۔ویڈیو میں دونوں کھلاڑیوں کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مارک چیپمین کہتے ہیں ‘‘ہم آگئے ہیں شیروز’’۔دوسری جانب ملتان سلطانز کے آسٹریلوی لیجنڈ سٹیو سمتھ بھی لاہور پہنچ گئے ہیں۔

حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنوس لبوشین لاہور جبکہ سری لنکا کے کوسال پریرا اور آسٹریلیا کے رائلی میرڈیتھ بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔آسٹریلیا کے گلین میکسویل آخری پانچ میچوں کے لیے ٹیم کو جوائن کر ینگے جبکہ ٹیم راولپنڈیز میں شامل جسٹن کیمپ بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں،ان کے علاوہ تبریز شمسی، جوش فلپ، پیٹر سڈل اور کوچ ٹم پین سمیت ملتان سلطانز کے تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ بنگلادیشی کھلاڑی مستفیض الرحمٰن، ناہید رانا، شرف الاسلام اور پرویز حسین ڈھاکا سے لاہور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں