بہتر پیداواری صلاحیت پائیدار اقتصادی ترقی کی بنیاد ،شاہد عمران
لاہور(اے پی پی)وفاقی چیمبرکی علاقائی کمیٹی برائے خوراک کے کنوینر شاہد عمران نے کہا ہے کہ بہتر پیداواری صلاحیت پائیدار اقتصادی ترقی کی بنیاد ہے۔۔۔
پیر کو ایک ورکشاپ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیادہ صنعتی پیداواری صلاحیت یعنی کم وسائل کے ساتھ زیادہ پیداوار حاصل کرنا پائیدار اقتصادی ترقی کی بنیاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ٹیکنالوجی اور ماہر افرادی قوت کے استعمال سے کم سے کم خام مال، توانائی و افرادی قوت کا استعمال کرکے زیادہ سے زیادہ مال تیارکیا جا سکتا ہے ۔