فرنیچر کونسل کا وفد کینٹن فیئر میں شرکت کرے گا
مقصد تجارت کا فروغ ،ملکی دستکاری کی عالمی نمائش ہے ، میاں کاشف
لاہور(اے پی پی)پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد چین کے کینٹن فیئر میں شرکت کرے گا۔ پیرکو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ دورے کا مقصد برآمدی منڈیوں کی تلاش اور دو طرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہے ، یہ اقدام عالمی فرنیچر کی صنعت میں اپنی موجودگی کو بڑھانے کیلئے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد بڑے ا سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کاروباری میٹنگز اور عالمی فرنیچر مارکیٹ میں ابھرتے ہوئے رجحانات و صارفین کی ترجیحات کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کینٹن فیئر جیسی نمائشوں میں شرکت کا مقصد فرنیچر کے بین الاقوامی تجارتی میدان میں پاکستان کی موجودگی کو بہتر بنانا اور اہم سٹیک ہولڈرز کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری قائم کرنا ہے ۔