میسی کا ایک اور اعزاز، برازیلین لیجنڈ پیلے کو پیچھے چھوڑ دیا

میسی کا ایک اور اعزاز، برازیلین لیجنڈ پیلے کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ارجنٹینا کے لیجنڈ کھلاڑی لیونل میسی نے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لیونل میسی نے انٹرمیامی کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنے فٹبال کیریئر کا 901واں گول سکور کیا۔

اس گول کی خاص بات یہ تھی کہ یہ فری کک پر سکور کیا گیا ان کے کیریئر کا 71واں گول تھا۔ اس طرح میسی فری کک پر سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں برازیلین لیجنڈ پیلے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔اب تک فٹبال کیریئر میں فری کک پر سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز برازیل کے جونینہو کے پاس ہے جنہوں نے 77گول سکور کیے ہیں۔پیلے 70 گول کے ساتھ تیسرے ، برازیل کے رونالڈینہو اور ارجنٹینا کے لیگروٹیگائیل 66، 66 گول کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں