آنتوں کا کینسر 50سال سے کم عمر افراد میں اموات کی بڑی وجہ
نیویارک(نیٹ نیوز)نئے اعداد و شمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آنتوں کا کینسر اب 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے ہونیوالی اموات کی بڑی وجہ بن گیا ہے ۔۔
اس ماہ امریکن کینسر سوسائٹی کی جانب سے شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ بیماری، جسے کولوریکٹل کینسر بھی کہا جاتا ہے ، 20 سے 49 سال کی عمر کے افراد کو غیر معمولی حد تک ہلاک کر رہی ہے ۔ ہر سال تقریباً 3 فیصد نوجوان بالغ افراد میں آنتوں کے کینسر کی تشخیص میں اضافہ ہو رہا ہے ، جبکہ 2026 میں امریکا میں 158,850 نئے کیسز اور 55,230 اموات متوقع ہیں۔گزشتہ سال کے تجزیوں سے یہ بھی سامنے آیا کہ برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا سمیت کئی ممالک میں 50 سال سے کم عمر افراد میں آنتوں کے کینسر کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اوراس بیماری میں اضافے پر خدشات بڑھ رہے ہیں۔