سب سے بڑا امریکی بحری جہاز جنگ سے واپس

 سب سے بڑا امریکی بحری جہاز جنگ سے واپس

یوایس ایس جیرالڈ آر فورڈ نے 9ماہ سمندر میں فوجی کارروائیوں میں حصہ لیا اسرائیل کی حفاظت میں جہاز کا اہم کردار، امریکی فوجی مددکم ہوجائے گی:ماہر

سوڈا، یونان (اے ایف پی )دنیا کا سب سے بڑا امریکی بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ دوبارہ سوڈا بے کریٹ یونان کے بحری اڈے پر واپس پہنچ گیا ہے ، یہ جہاز تقریباً نو ماہ سے سمندر میں لڑائی اور فوجی کارروائیوں میں حصہ لے رہا تھا۔اس بحری جہاز نے پہلے کریبین میں امریکی فوجی کارروائیوں میں حصہ لیا، پھر مشرقِ وسطیٰ میں ایران کے خلاف لڑائی میں بھی مدد کی۔12 مارچ کو جہاز پر لانڈری روم میں آگ لگ گئی جس سے دو عملے کے ارکان زخمی ہوئے اور تقریباً 100 بستر جل گئے ۔ماہر سیاست ڈینیئل شنیڈرمین نے کہا ہے کہ اس جہاز کے واپس جانے سے امریکی فوجی مدد کم ہو جائے گی کیونکہ جیرالڈ آر فورڈ اسرائیل کی حفاظت میں اہم کردار ادا کر رہا تھا۔امریکی سینیٹر مارک وارنر نے بھی جہاز کی لمبی مدت تک سمندر میں رہنے پر سخت تنقید کی ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں