مشرق وسطی جنگ سے ملکی معیشت کوسنگین خطرات لاحق، میاں زاہد

مشرق وسطی جنگ سے ملکی معیشت کوسنگین خطرات لاحق، میاں زاہد

کراچی (این این آئی)آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے مشرق وسطی میں جاری امریکہ، اسرائیل اورایران کے درمیان بڑھتی ہوئی جنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عالمی توانائی سپلائی چین میں شدید خلل دنیا کو ایک بڑے معاشی بحران کی طرف دھکیل رہا ہے ۔

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران جنگ نے عالمی جغرافیائی و سیاسی صورتحال کو یکسر بدل دیا ہے ، جس کے باعث پاکستان سمیت توانائی پر انحصار کرنے والے ممالک شدید خطرات سے دوچار ہوگئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں