2 نوجوان پکڑے گئے
موترہ(نامہ نگار )ون ویلنگ کرتے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔
تھانہ موترہ کے اہلکار سٹی ہاؤسنگ گھوئینکی میں ناکہ لگائے کھڑے تھے کہ حسن او ر سمیر آئے جو پابندی کے باوجود ون ویلنگ کررہے تھے جنہیں اہلکاروں نے پکڑکر مقدمہ درج کرلیا ۔