چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کالاکھوں کانقصان

 چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کالاکھوں کانقصان

شاہدرہ میں وقارالحسن ،گارڈن ٹاؤن میں عفان ،گرین ٹاؤن میں محسن کولوٹاگیا مصری شاہ ، نصیر آباد ، کوٹ لکھپت، گلشن راوی سے گاڑیاں ، موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ، طلائی زیورات ،موبائل فونزاور اور گاڑیوں سے محروم ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ شاہدرہ میں وقارالحسن سے 3لاکھ روپے اور موبائل ،گارڈن ٹاؤن میں عفان سے 2لاکھ 85ہزار روپے اور موبائل ، گرین ٹاؤن میں محسن سے 2لاکھ روپے ،کوٹ لکھپت کے علاقے میں فیصل سے 4لاکھ اور موبائل ،اچھرہ میں شہباز سے1لاکھ70ہزار روپے اور موبائل،سندر میں فیصل سے 1لاکھ 40 ہزار روپے ، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا، مصری شاہ اور نصیر آباد سے گاڑیاں جبکہ کوٹ لکھپت، گلشن راوی اور مصطفی آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں