مرکنٹائل ایکسچینج میں کاروباری حجم 59,640لاٹس رہا

مرکنٹائل ایکسچینج میں کاروباری حجم 59,640لاٹس رہا

سودوں کی مالیت24ارب ریکارڈ، زیادہ کاروبار سی او ٹی ایس میں ہوا، رپورٹ

کراچی(بزنس ڈیسک) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری حجم 59,640 لاٹس رہا جبکہ کل مالیت 24.242 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ کاروبار سی او ٹی ایس (10.560 ارب روپے) میں ہوا، اس کے بعد گولڈ (7.348 ارب روپے )، این ایس ڈی کیو 100 (3.099 ارب روپے )، ڈی جے (935.063 ملین روپے )، ایس اینڈ پی 500  (574.154 ملین روپے )، پلاٹینم (507.247 ملین روپے )، کروڈ آئل (442.040 ملین روپے )، جاپان ایکوٹی 225(281.220 ملین روپے )، سویابین (98.093 ملین روپے )، ایلومینم (95.416 ملین روپے )، نیچرل گیس (81.535 ملین روپے )، برینٹ (78.992 ملین روپے )اور کاپر (69.154 ملین روپے )شامل رہے ۔زرعی اجناس میں مجموعی طور پر 42 لاٹس کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 170.074 ملین روپے ریکارڈکی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں