پاکستان کی غذائی تحفظ کیلئے چینی ایگری ٹیکنالوجی میں دلچسپی

پاکستان کی غذائی تحفظ کیلئے چینی ایگری ٹیکنالوجی میں دلچسپی

ڈیجیٹل زراعت ودیہی معیشت کی بحالی پر ترجیح دے رہے ،سفیر خلیل ہاشمی

بیجنگ(این این آئی)چین میں تعینات پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان غذائی تحفظ کو بہتر بنانے اور زرعی برآمدات کو جدید بنانے کیلئے بھینسوں کی جینیات اور مالیکیولر بائیولوجی کے شعبوں میں چینی تکنیکی مہارت حاصل کرنے کا خواہاں ہے ۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے انٹرنیشنل رورل انوویشن اینڈ ڈیولپمنٹ ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے چینی کمپنیوں اور تحقیقی اداروں کو پاکستان کے ساتھ اعلیٰ پیداوار دینے والے ہائبرڈ بیجوں اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ زرعی طریقوں پر شراکت داری کی دعوت دی۔انہوں نے نے گلوبل سمٹ آن سسٹینیبل ایگریکلچر  فورم میں کہاکہ ہم ڈیجیٹل زراعت اور اپنی دیہی معیشت کی بحالی کو ترجیح دے رہے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر مویشیوں کی جینیات جس کا مقصد دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہے اور جدید گندم کی مالیکیولر بائیولوجی کی ترقی کو دو طرفہ تعاون کے اہم ستون قرار دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں