سپر لیگ: یونائیٹڈ کو شکست کنگز مین کی مسلسل دوسری فتح
حیدرآباد کنگز مین نے 154 رنز کا تعاقب 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا،کرس گرین اور فہیم اشرف کی 2، 2 وکٹیں یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیوون کونوے 45 رنز بنا کر نمایاں رہے ، آصف محمود نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،لبوشین مین آف دی میچ قرار
کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ 11 میں حیدرآباد کنگز مین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے 21 ویں میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے 154 رنز کا تعاقب 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔کنگز مین کی جانب سے کپتان مارنس لبوشین ناٹ آؤٹ 61 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ صائم ایوب 35، معاذ صداقت 30، کوشل پریرا 2 اور عثمان خان 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے ۔گلین میکسویل 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کرس گرین اور فہیم اشرف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
21 ویں میچ میں حیدرآباد کنگز مین کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز سکور کیے ۔یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیوون کونوے 45 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ مارک چیمپین 42، سمیر منہاس 22، محمد فائق 18، کرس گرین 6، حیدر علی 6، فہیم اشرف 5 ، عماد وسیم 2 اور مہران ممتاز 0 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوئے ۔ حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے آصف محمود نے 4 اور محمد علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ گلین میکسوین نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔کنگز مین کے کپتان مارنس لبوشین کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یاد رہے کہ مسلسل شکستوں کے بعد حیدر آباد کنگز مین کی ایونٹ میں یہ مسلسل دوسری کامیابی تھی،پچھلے میچ میں حیدر آباد نے کراچی کنگز کیخلاف پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔