ایم جی موٹرز کااسٹارٹ اسمارٹ مہم میں توسیع کا اعلان

ایم جی موٹرز کااسٹارٹ اسمارٹ مہم میں توسیع کا اعلان

لاہور(بزنس ڈیسک)حکومتی پائیداری پالیسیوں کے مطابق، ایم جی موٹرز نے اپنی اسٹارٹ اسمارٹ مہم میں توسیع کردی ہے تاکہ۔۔۔

ملک بھر میں ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں مزید صارفین کو نیو انرجی وہیکلز (این ای ویز) کی جانب منتقل ہونے کی ترغیب دی جا سکے ۔ایم جی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تقریباً 70 فیصد ایندھن درآمد کی جاتی ہے ، جس کے باعث ملک بین الاقوامی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور علاقائی رسد میں خلل سے متاثر ہوتا ہے ۔ ایسے حالات میں نیو انرجی وہیکلز کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے ۔ یہ گاڑیاں نہ صرف اپنے مالکان کیلئے اخراجات میں کمی کا ایک بہتر مالی انتخاب ہیں بلکہ قومی سطح پر بھی درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے طویل المدتی کارکردگی اور توانائی کے متبادل ذرائع کو پاکستانی صارفین کیلئے پہلے سے زیادہ اہم بنا دیا ہے ۔ جیسے اب خریدار صرف گاڑی کی قیمت ہی نہیں بلکہ مجموعی لاگت کا بھی جائزہ لینے لگے ہیں، نیو انرجی وہیکلز ایک عملی اور مستقبل کے حل کے طور پر ابھر رہی ہیں۔اسٹارٹ اسمارٹ مہم کے تحت ایم جی موٹرز اپنی ایچ ایس پی ایچ ای ویپر رعایتی قیمت کی پیشکش کر رہی ہے جس کے ساتھ اضافی سہولیات میں فیول کارڈ اور گھریلو و پورٹیبل چارجرز شامل ہیں۔ ان تمام فوائد کے ذریعے صارفین کو مجموعی طور پر 6 لاکھ روپے تک کی بچت حاصل ہو سکتی ہے جس سے اسمارٹ موبیلٹی کی جانب منتقلی مزید آسان اور پرکشش بن گئی ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں