شہر میں 11 وارداتیں، گھر سے 30 لاکھ، زیورات چوری

شہر میں 11 وارداتیں، گھر سے 30 لاکھ، زیورات چوری

ڈاکوؤں نے اظہر سے 4لاکھ 70ہزار ،شاہ زیب سے 4لاکھ روپے لوٹ لئے فیکٹری ایریا میں علی شیر کے گھر واردات ، دیگر علاقوں سے 2گاڑیاں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی 11وارداتیں ، شہر ی لاکھوں روپے ، زیورات ،موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہو گئے ۔ڈاکوؤں نے ڈیفنس میں اظہر سے 4لاکھ 70 ہزار و موبا ئل ،گرین ٹاؤن میں صائم سے4 لاکھ 45 ہزار وموبائل،گلشن اقبال میں کامران سے 4 لاکھ 15 ہزار و موبائل ، نواب ٹاؤن میں شاہ زیب سے 4لاکھ وموبائل ،شادمان میں جمال سے 3 لاکھ 50 ہزار و موبائل فون چھین لیا ۔ فیکٹری ایریا علاقے علی چوک میں نامعلوم افرادعلی شیر کے گھر داخل ہو کر الماریوں کے تالے توڑ کر 30لاکھ روپے اور زیورات لے گئے ،اہلخانہ گھر موجود نہیں تھے ۔ بادامی باغ اور چوہنگ سے 2گاڑیاں ، لوئرمال ،باٹاپور اور مصطفی أٓباد سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں